ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قدرتی آفت کے دوران بازآباد کاری کے ا نتظام میں ہندوستان نمبر ون ہو:امت شاہ

قدرتی آفت کے دوران بازآباد کاری کے ا نتظام میں ہندوستان نمبر ون ہو:امت شاہ

Sun, 30 Jun 2019 12:52:39    S.O. News Service

نئی دہلی30 جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ آفت سے نمٹنے کے دوران جب مختلف جماعت ساتھ مل کر کام کرتی ہیں تو ایسے میں واضح اور نمایاں ’چین آف کمانڈ‘ ہونا چاہئے اور سرکاری ایجنسیاں یقینی بنائیں کہ ایسی ہنگامی حالات سے نمٹنے میں  ہندوستان نمبر -1 بنے۔ وزارت داخلہ کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلے عوامی پروگرام میں شاہ نے کہا کہ جغرافیائی تنوع اور توسیع کی وجہ سے بھارت میں قدرتی آفات کا خطرہ بہت زیادہ ہے، ایسے میں ان خطرات کی تئیں بہتر انتظامی صلاحیت میں مزید توسیع کی گنجائش ہے ۔ امت شاہ این ڈی آر ایف کے دو روزہ سالانہ کانفرنس میں ریاستی این ڈی آر ایف، ہوم گارڈ، سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ کے سیکشن کے ساتھ مل کر ڈیزاسٹر مینجمنٹ صلاحیتوں میں ترقی کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔ این ڈی آر ایف مرکزی ایجنسی ہے اور قدرتی آفات کی صورت میں فوری طور پر مدد فراہم کرنے کے لئے مختلف ریاستوں میں اس کے 12سینٹر ز ہیں ۔ میٹنگ میں شامل لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ آفات سے نمٹنے کے دوران مختلف ایجنسیوں، رضا کار تنظیم اور محکموں کے درمیان واضح اور نمایاں چین آف کمانڈ‘ ہونا چاہئے۔


Share: